اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

جی سیون گیس لیکج دھماکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بڑا انکشاف

datetime 12  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)جی سیون گیس لیکج دھماکا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی گئی، دھماکے میں 3 مکان مکمل طور پر زمین بوس ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکا بظاہر گیس لیکج کے باعث ہوا، دھماکے میں 3 مکان مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے، 2 مکانوں کو نقصان پہنچا، واقعے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے، 2 لاشیں سی ڈی اے اور 6 پمز میں لائی گئیں۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گیس لیکج دھماکے سے 11 افرد زخمی ہوئے، زیادہ تر زخمی ملبے تلے دبنے اور جھلسنے سے جاں بحق ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے گیس پائپ لائن گیس کنکشنز کے سیمپل اکٹھے کرلئے گئے، 7 بجکر 19 منٹ پر واقع پیش آیا، 7 بجکر 37 منٹ پر پولیس، ریسکیو ٹیم پہنچی، گلی تنگ ہونے کی وجہ مشینری کو جائے وقوعہ پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا رہا۔ابتدائی ریسکیو علاقہ مکینوں نے کیا بعد میں ریسکیو ٹیموں نے آپریشن مکمل کیا،عینی شاہدین اور متاثرہ افراد کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ گیس کس جگہ جمع ہوئی اور اسے آگ لگنے کا سبب کیا تھا اس کا تعین کیا جائیگا، پولیس، ریسکیو ادارے نے جائے وقوعہ سیل کردی، مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کی شدت اور نوعیت جاننے کے لیے نمونے جمع کیے گئے۔مزید حادثات سے بچنے کیلئے علاقے کی گیس اور بجلی کی فراہمی عارضی طور پر منقطع کردی گئی ہے، مزید تحقیقات ضلعی انتظامیہ، پولیس، فرانزک ٹیمیں اور گیس کمپنیاں ملکر کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…