بدھ‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2026 

مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود بانی پی ٹی آئی ہیں، رانا ثناء اللہ

datetime 3  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آ ئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی راہ میں اصل رکاوٹ خود بانی پی ٹی آئی ہیں، مذاکرات کیلئے ابہام حکومت نہیں، دوسری طرف سے ہے۔نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ وزیراعظم نے مذاکرات کی پیش کش کرنے سے پہلے نواز شریف یا اسٹیبلشمنٹ کو اعتماد میں نہ لیا ہو۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دوسرے یا تیسرے درجے کی قیادت تو کہہ رہی ہے کہ وہ مذاکرات چاہتے ہیں، لیکن جب تک بانی پی ٹی آئی کی ڈائیلاگ کی پالیسی نہیں ہوگی تب تک جتنی چاہے میٹنگ ہوتی رہیں بات نہیں بن سکتی، وہ کہتے ہیں مذاکرات کیلئے فلاں کو اجازت دے دی ہے جبکہ فیصلہ تو بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدھی بات کریں کہ آپ مذاکرات کے حق میں نہیں اور تشدد چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار کسی کو نہیں دیا، علیمہ خان نے بھی یہی کہا تھا کہ جو مذاکرات کرے گا وہ ان میں سے نہیں ہے۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہیہ جام ہڑتال کا پیغام دیا ہے، کیا بانی پی ٹی آئی کی پچھلی ملاقات سے کوئی فائدہ ہوا ہے؟ پی ٹی آئی والے کیوں نہیں کہتے کہ وزیراعظم صاحب آپ کی پیش کش موصول ہوئی ہے بتائیں کس ٹائم آپ کے پاس حاضر ہوں، وزیراعظم نے تو یہاں تک کہا ہے کہ میرے پاس نہیں آتے تو سپیکر چیمبر میں آئیں میں وہاں آجاتا ہوں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کوئی شرط نہیں رکھی یہ وزیراعظم سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو آئیں ملاقات کریں، یہ اجازت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے تو وزیراعظم سے ملاقات میں یہ ہی بات کر لیں۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم نے بجٹ منظوری کے وقت بھی مذاکرات کی بات کی اس وقت بھی کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…