ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

فیفا ورلڈکپ 2026: آغاز سے قبل ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈز پاش پاش ہوگئے

datetime 31  دسمبر‬‮  2025 |

زیور خ (این این آئی)فیفا ورلڈ کپ 2026کے ٹکٹوں کیلئے جاری رینڈم سلیکشن ڈرا مرحلے کے نصف تک پہنچتے ہی شائقین کی غیر معمولی دلچسپی نے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں،اب تک دنیا کے 200 سے زائد ممالک سے 150 ملین سے زیادہ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،11 دسمبر 2025 کو شروع ہونے والے اس مرحلے کے مطابق تصدیق شدہ کریڈٹ کارڈ ڈیٹا کی بنیاد پر یہ ایونٹ دستیاب ٹکٹوں کے مقابلے میں 30 گنا زیادہ سبسکرائب ہو چکا ہے جبکہ یہ طلب 1930 سے اب تک ہونے والے تمام ورلڈ کپ مقابلوں میں شریک مجموعی شائقین سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے مطابق ورلڈ کپ 2026 دنیا کا سب سے بڑا اور جامع فٹبال ایونٹ ہوگا، جو عالمی اتحاد اور کھیل سے محبت کا شاندار مظہر بنے گا،یہ میگا ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی 2026 تک کینیڈا، میکسیکو اور امریکا کے 16 میزبان شہروں میں کھیلا جائیگا جس میں 48 ٹیمیں 104 میچز میں حصہ لیں گی۔ٹکٹس کے لیے موجودہ مرحلہ 13 جنوری 2026 تک کھلا رہے گا اور درخواست دینے کے وقت سے کامیابی کے امکانات متاثر نہیں ہوں گے اس مرحلے میں ٹکٹوں کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں، جبکہ فیفا نے شائقین کیلئے 60 امریکی ڈالر کی مخصوص سپورٹر انٹری ٹکٹ کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے،ناکام درخواست دہندگان کو آئندہ مراحل میں دوبارہ موقع دیا جائے گا، جبکہ پریمیم اور سفری پیکجز بھی دستیاب ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…