ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

پاکستان انڈر 19 نے بھارت کو 191رنز سے شکست دیکر ایشیا کپ انڈر19 ٹورنامنٹ جیت لیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2025 |

دبئی (این این آئی)پاکستان انڈر19 نے سمیر منہاس اور علی رضا کی شاندار کار کر دگی کی بدولت بھارت کو 191رنز سے شکست دیکر ایشیا کپ انڈر 19 مینز ون ڈے ٹورنامنٹ جیت لیا، انڈیا انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر 19 کو بیٹنگ دی جس نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 347 رنز بنائے، بھارتی ٹیم 26.2اوورز میں صرف 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، پاکستانی بیٹر سمیر منہاس نے 113گیندوں پر 9چھکوں اور 17چوکوں کی مدد سے 172 رنز سکور کیے، انڈیا کی بیٹنگ مکمل طور پر پاکستانی بولرز کے رحم و کرم پر رہی جو وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو جیت کے قریب کرتے رہے، علی رضا نے چار اور محمد صیام ،عبدالسبحان اور جذیفہ احسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، سمیر منہاس پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے ۔

اتوار کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان انڈر 19نے انڈیا انڈر 19 کو 191 رنز سے شکست دیدی، اس میچ کی خاص بات سمیر منہاس کی سنچری تھی۔پاکستان نے دوسری مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا ہے اس سے قبل 2012 میں پاکستان اور انڈیا مشترکہ فاتح رہے تھے جب فائنل ٹائی ہوگیا تھا۔انڈیا انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر 19 کو بیٹنگ دی جس نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 347 رنز بنائے۔انڈیا انڈر 19 جواب میں 26 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی اننگز میں سمیر منہاس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 113گیندوں پر 9چھکوں اور 17چوکوں کی مدد سے 172 رنز سکور کیے۔یہ اس ٹورنامنٹ میں ان کی دوسری سنچری ہے انہوں نے ملائشیا کے خلاف 177 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی تھی۔انہوں نے عثمان خان کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں 92 اور احمد حسین کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 137 رنز کا اضافہ کیا۔

عثمان خان نے 35 اور احمد حسین نے 56 رنز بنائے۔دیپیش دیوندرن نے 83 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انڈیا کی بیٹنگ مکمل طور پر پاکستانی بولرز کے رحم و کرم پر رہی جو وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے اپنی ٹیم کو جیت کے قریب کرتے رہے، ویبھاؤ سوریا ونشی 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 26 رنز بناکر علی رضا کی گیند پر وکٹ کیپر حمزہ ظہور کے ہاتھوں کیچ ہوئے جنہوں نے کپتان مہاترے اور کانشک چوہان اور سب سے زیادہ 36 رنز بنانے والے دیوندرن کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے ان چار وکٹوں کیلئے 42 رنز دیے۔محمد صیام ،عبدالسبحان اور جذیفہ احسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…