ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

چھکے چوکوں کی برسات،سمیر منہاس نے بھارت کیخلاف میچ میں تاریخ رقم کردی

datetime 22  دسمبر‬‮  2025 |

دبئی(این این آئی)ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں پاکستان کے اوپنر سمیر منہاس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی۔دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کی اور چھکوں چوکوں کی بارش کر دی۔سمیر منہاس نے بھارتی بولرز کی خوب دھلائی کی اور 113 گیندوں پر 172رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

سمیر منہاس نے اپنی اننگز کے دوران 17 چوکے اور 9 چھکے لگائے، انہوں نے بیشتر رنز بائونڈریز لگاکر حاصل کیے۔سمیر منہاس نے بائونڈریز لگاکر سب سے زیادہ رنز بنانے والے انڈر 19 پاکستانی بیٹر بن گئے ہیں، انہوں نے 172 رنز کی اننگز میں 122 رنز بائونڈریز لگاکر بنائے۔اس سے قبل بائونڈریز کے ذریعے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ شمائل حسن کے پاس تھا جنہوں نے 2023 میں سری لنکا انڈر 19 کیخلاف 150 رنز کی اننگ کھیلی تھی جس میں 94 رنز بائونڈریز سے حاصل کیے تھے۔ شمائل نے اس اننگ میں 13 چوکے اور سات چھکے لگائے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…