اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

اپوزیشن حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار، ملک میں نئے شفاف انتخابات کا مطالبہ

datetime 22  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار اور ملک میں نئے صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے 8فروری کو عالمی طور پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا، عوام کو متحرک کرنے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل د یدی گئی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے منعقدہ دو روزہ قومی مشاورتی کانفرنس کے اعلامئے میں کہا گیا کہ جمہوریت کی عمارت شفاف انتخابات پر کھڑی ہے، انتقال اقتدار میں عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اور نئے صاف شفاف انتخابات انعقاد کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ قومی کانفرنس کی طرف سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فروری 2024کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کروائی جائیں ، اعلامئے میں عدلیہ پر حملوں، 26 ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مذمت کرتے ہوگئے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحاد جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منصور علی شاہ سمیت تمام ججوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور عمران خان، اہلیہ، ان کی بہنوں اور سیاسی عمائدین کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔قومی کانفرنس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے، عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں پر لگی پابندی فورا ختم کی جائے۔اپوزیشن اتحاد نے پیکا کو کالا قانون قرار دیتے ہوئے خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ صحافی مطیع اللہ، ایمان مزاری، ہادی چٹھہ سمیت دیگر کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، میڈیا کا گلا گھونٹا ،مقدمات بنائے جا رہے ہیں جو قابل مذمت ہے ان جھوٹے مقدمات کو ختم کیا جائے۔اپوزیشن اتحاد نے غزہ میں پاک فوج بھیجنے کے حوالے سے چھائی دھند کو ختم کرکے سب کو اعتماد میں لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

اعلامئے میں کہا گیا کہ قومی کانفرنس یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کمی لائے جائے، لوگوں پر عائد ٹیکسز میں کمی کی جائے، لوگوں کو لاپتا کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، ماہرنگ بلوچ سمیت دیگر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے امن جرگے کے متفقہ لائحہ عمل پر عمل کیا جائے، پی ٹی آئی سے پابندی ہٹائی جائے۔اعلامئے میں مزید کہا گیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان افغانستان کے ساتھ بگڑے ہوئے حالات ٹھیک کرنے کیلئے مذاکرات کا مطالبہ کرتی ہے۔اعلامئے میں صوبائی امور پر مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی میں اس کا حصہ دیا جائے، معدنیات صوبے کی عوام کی منشا کے بغیر کسی کو نہیں دیے جاسکتے لہذا معدنیات سے متعلق صوبے کے عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔اعلامئے میں مذاکرات کیلئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے 8فروری کو بین الاقوامی طور پر یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے اورعوام کو متحرک کرنے کیلئے مرکزی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اعلامئے کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے بھی سٹریٹ موومنٹ کی ہدایات آئی ہیں، اس حوالے سے صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں مشاورتی کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔اپوزیشن نے اسٹوڈنٹس یونین پر عائد پابندی بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…