اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

عمران خان کو زائد عمر اور بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے کی وجہ سے کم سزا سنائی گئی، توشہ خانہ ٹو کا تحریری فیصلہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)توشہ خانہ 2 کیس کا تحریری فیصلہ میں کہاگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو زیادہ عمر اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی ہے ،استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا اور دونوں ملزمان مجرمانہ خیانت کے مرتکب پائے گئے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان پر جرم ثابت ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کو جرم ثابت ہونے پر دفعہ 409 کے تحت 10 سال سزا سنائی گئی جبکہ انسداد رشوت ستانی ایکٹ کے تحت انہیں 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

تحریری فیصلے کے مطابق بشریٰ بی بی کو بھی 17 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور مجرمان کو فی کس ایک کروڑ 64 لاکھ 25 ہزار 650 روپے جرمانہ عائد ہوا ہے اور جرمانہ کی عدم ادائیگی پر 6، 6 ماہ مزید قید کی سزا ہوگی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو زائد عمر اور بشریٰ بی بی کے خاتون ہونے پر کم سے کم سزا دی گئی۔تحریری فیصلے کے مطابق مجرموں کی عرصہ حوالات کو بھی سزا میں شامل کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…