ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

آئی سی سی رینکنگ جاری، ٹی20 میں صائم ایوب نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی

datetime 17  دسمبر‬‮  2025 |

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، پاکستان کے سعود شکیل 10ویں سے 9ویں نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ کانوے 7 درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ بولرز میں انڈیا کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے سے دوسرے نمبر پر آگئے۔نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی لمبی چھلانگ سے 15 درجے ترقی کے بعد 48ویں نمبر پر براجمان ہیں،ٹیسٹ آل رائونڈرز میں انڈیا کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے تلک ورما دو درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ دو درجہ بہتری کے بعد 9 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 7 درجہ تنزلی کے بعد 15 ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ ایڈن مارکرم 8 درجہ بہتری کے بعد 29 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بابراعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 31 ویں نمبر پر چلے گئے۔ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتھی کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی، پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر ہیں۔بھارت کے ارشدیپ سنگھ 4 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے، جنوبی افریقہ کے مارکوینسن 14 درجہ بہتری کے بعد 25 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ محمد نواز پانچویں نمبر پر بدستور براجمان ہیں۔ بھارت کے شیوم دوبے 4 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر آگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…