لاہور( این این آئی)16سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اورموٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ء کا فیصلہ کرلیا گیا۔حکومت پنجاب کے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ 16 سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا ء کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، پوسٹ میں آگاہی فراہم دیتے ہوئے کہا گیاکہ ہیلمٹنہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹریفک کیلئے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کیا گیا ہے، والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کو روڈ سیفٹی کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضروت سے آگاہ کریں۔اس کے علاوہ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹریفک پولیس کو عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھنے اور بداخلاقی یا بدتمیزی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔















































