اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) وفاقی حکومت نے 25 دسمبر اور 26 دسمبر کی تعطیلات سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 25 دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناح کی پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، جیسا کہ ہر سال روایت کے طور پر منایا جاتا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے مزید بتایا کہ مسیحی برادری کی مذہبی رسومات کے پیشِ نظر 26 دسمبر کو سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں کرسچن ملازمین کے لیے خصوصی چھٹی ہوگی تاکہ وہ کرسمس کے بعد اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں۔یاد رہے کہ حکومت پہلے ہی سال 2025ء کے لیے مجموعی 11 سرکاری تعطیلات کا اعلان کر چکی ہے، جن میں 5 فروری، 9 نومبر (یومِ اقبال) اور 25 دسمبر (یومِ قائداعظم و کرسمس) بھی شامل ہیں۔
















































