اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ٹویوٹا پاکستان نے اپنی ایس یو وی فارچیونر کے مخصوص ماڈلز کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین کو لاکھوں روپے تک ریلیف ملے گا۔کمپنی کے جاری کردہ اعلان کے مطابق فارچیونر G کی قیمت میں بڑی کمی کی گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے تھی، اب کم ہو کر 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے رہ گئی ہے۔
اسی طرح فارچیونر V ویریئنٹ کی قیمت بھی کم کر دی گئی ہے، جو پہلے 1 کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے مقرر تھی جبکہ نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔مجموعی طور پر ان دونوں ویریئنٹس کی قیمتوں میں تقریباً 25 لاکھ روپے تک کمی کی گئی ہے، جو خریداروں کے لیے ایک بڑی سہولت قرار دی جا رہی ہے۔کمپنی نے یہ بھی وضاحت کی ہے کہ قیمتوں میں کمی صرف مخصوص ماڈلز کے لیے ہے اور یہ رعایت عارضی ہوگی، یعنی محدود مدت تک یا اسٹاک ختم ہونے تک ہی دستیاب رہے گی۔















































