ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

عمران کا بال بھی بیکا ہوا تو دیکھنا عوام انکا کیا حال کریگی، علیمہ خان، فاتحہ پڑھنے والی بات پر برہم

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر فاتحہ پڑھنے والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی؟ کس نے کہا فاتحہ پڑھ لو! اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام ان کا کیا حال کرے گی۔ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بدمزگی ہم نے نہیں پولیس اہل کاروں نے کی تھی، پولیس سے کہا آپ بھی ہمارے بچے ہو ہم کسی طرح بدنظمی نہیں چاہتے، پورے پاکستان کی پولیس، بیورو کریسی اور اداروں کے اندر لوگ دل سے ہمارے ساتھ ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ جوان بچوں کا غصہ دیکھ کر مجھے ڈر لگ رہا ہے، پاکستان کو اس طرح نہ دھکیلیں جہاں عوام کا غصہ کنٹرول میں نہ رہے، چور ڈاکو کو اوپر بیٹھا دیا جائے تو انتشار ہوتا ہے، حکمران انتشار چاہتے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے جو کہتے ہیں فاتحہ پڑھ لیں۔علیمہ خان نے کہا کہ اگر عمران خان کا بال بھی ٹوٹا تو پھر دیکھیں عوام ان کا کیا حال کرے گی، فاتحہ والی بات کرنے والوں کو شرم نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت صرف 15 منٹ چلی ہے، تین رکنی بینچ کے حکم کو پولیس مان نہیں رہی یہ توہین عدالت ہے، چیف جسٹس کو اوپن کورٹ میں بات چیت کرنے کا بھی کہا، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہا کچھ طے کرلو کیا طے کرلیں؟۔انہوںنے کہا کہ کیا آپ لوگوں کو سڑکوں پر نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کا اور پاکستانیوں کا موڈ دیکھ لیں، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو اندرون و بیرون ملک یہ کہیں نہیں بچیں گیے، بیرون ملک پاکستانیوں کا بھی موڈ دیکھ لیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…