جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کیلئے کام شروع

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد — چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی شرح کم کرنے کی ہدایت دے دی ہے، اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس ضمن میں اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے، اور اس پر عمل درآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس کو مرحلہ وار کم کرنے اور بالآخر ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

راشد محمود لنگڑیال نے واضح کیا کہ سپر ٹیکس میں ممکنہ کمی یا خاتمے کے حوالے سے آئی ایم ایف کے ساتھ بھی بات چیت کی جائے گی، اور اس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس کی شرح میں کمی کا انحصار براہِ راست ٹیکس دہندگان کی تعداد اور ٹیکس کمپلائنس پر ہوگا، یعنی جتنے زیادہ لوگ ٹیکس دیں گے، اتنی ہی شرح کم کی جا سکے گی۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی کا پہلا مرحلہ متوقع ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…