منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا ٹیم سے علیحدگی کا اعلان

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

ملتان (این این آئی)ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلطانز کا حصہ ہونا ان کی زندگی کا بڑا اعزاز رہا۔ جاری بیان میں علی ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ہمیشہ فخر کی بات رہی، جو ان کے مرحوم چچا عالمگیر ترین کی خواہش بھی تھی۔علی ترین نے کہا کہ وہ ہر سیزن میں کھلاڑیوں کو اس علاقے کی محنت، جدوجہد اور ہمت کے جذبے سے آگاہ کرتے رہے۔ ان کے مطابق شائقین ہار کو معاف کر دیتے ہیں لیکن لڑائی چھوڑ دینے کو کبھی معاف نہیں کرتے، یہی سوچ ٹیم کی بنیاد رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مالی خساروں کے باوجود ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کبھی نہیں کیا، تاہم اصولوں سے سمجھوتہ نہ کرنے کی وجہ سے اب رخصت ہو رہے ہیں۔ علی ترین نے کہا کہ ملتان سلطانز مالک سے زیادہ فینز اور جنوبی پنجاب کی ٹیم ہے، اس لئے شائقین نئے انتظام سنبھالنے والوں کا بھی بھرپور ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی آئندہ فینز کے درمیان بیٹھ کر ٹیم کی حمایت کرتے نظر آئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…