اتوار‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

2025 میں دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ، پہلے نمبر پر کونسا ملک ہے؟

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)2025 میں دنیا کے سب سے زیادہ قرضدار ممالک کونسے ہیں، اس حوالے سے فہرست جاری کی گئی ہے۔قرضدار ممالک کی فہرست کسی بھی ملک کے کْل مجموعی قومی قرض اور قرض بطور تناسبِ جی ڈی پی کو دیکھ کر تیار کی جاتی ہے۔مزید برآں ممالک کے قرض کو پبلک اور بعض صورتوں میں مجموعی حکومتی قرض کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، یا پھر دونوں کو ملا کر ، یہی وجہ ہے کہ فہرست مختلف اداروں کی جانب سے مختلف ہوسکتی ہے،2025 میں سب سے زیادہ قرض کے تناسب کے ساتھ جاپان سرِ فہرست دکھائی دے رہا ہے جس کا قرض 242 فیصد ہوگاسنگاپور کا سرکاری قرض 2025 میں مجموعی جی ڈی پی کا 173 فیصد ہوگا۔

اریٹریا کے سرکاری قرض کا تناسب 2025 میں مجموعی جی ڈی پی کا 210 فیصد ہوگا۔یونان کا قرض 2025 میں کْل جی ڈی پی کا 149 فیصد ہوگا۔رواں سال اٹلی کا سرکاری قرض کْل جی ڈی پی کا 138فیصد رہنے کی توقع ہے۔سوڈان کا قرض رواں سال مجموعی جی ڈی پی کا 128 فیصد رہے گا۔ فہرست میں عرب ملک بحرین بھی شامل ہے جس کا سرکاری قرض کا تناسب تقریباً تین گنا بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے 2025 میں یہ متوقع طور پر جی ڈی پی کا 131 فیصد رہے گا۔دوسری جانب مالدیپ کا سرکاری قرض جی ڈی پی کا 125 فیصد رہے گا۔امریکا کے اوپر قرض کا بوجھ موجودہ صدی میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ رواں سال یہ متوقع طور پر جی ڈی پی کا 124 فیصد ہوگا۔رواں سال میں فرانس کا سرکاری قرض کْل جی ڈی پی کا 116فیصد ہوگا جبکہ ماہرین کے مطابق یہ دَہائی کے آخر تک 120 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…