اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پڑھنے میں کسی ہارر فلم کا منظرلگتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ نیویارک شہر میں چوہوں کی تعداد بیس لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے ، اور لگتا ہے کہ انہوں نے شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔
ایک زمانہ تھا کہ چوہے بلیوں کی من پسند غذا ہوکرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں رہا، اب تو بلیاں چوہوں سے ڈرتی دکھائی دیتی ہیں ،لیکن یہ بات بھی اب پرانی ہوگئی ہےکیونکہ چوہوں نے سپر پاور کے اہم ترین شہر نیویارک میں قبضہ کرلیا ہے۔یہ چوہے اتنے بےخوف ہیں کہ اپر سائیڈ مین ہٹن میں بھی چوہوں کی اتنی بڑی تعداد ہے کہ لوگوں نے پارک جانا چھوڑدیا ہے۔میئر ا?فس نیویارک کو ا س سال چوہوں سے نمٹنے کے لیے 24 ہزار سے زائد کالیں موصول ہوچکی ہیں۔ایک سروے سےپتہ چلا کہ صرف نیویارک میں چوہوں کی آبادی بیس لاکھ قریب پہنچ چکی ہے،شہریوں نےچوہوں کی دلیر ی اور بڑھتی تعداد کو محکمہ صحت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی نااہلی قراردیا ہے،جو سب وے کی سرنگوں کی باقاعدہ صفائی کرنے میں ناکام ہے۔
نیویارک پر چوہوں کا راج، تعداد 20 لاکھ سے بھی زیادہ
23
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں