ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملتان سلطانز کو پی سی بی کی جانب سے نیا پی ایس ایل کنٹریکٹ نہ ملنے کا انکشاف

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

ملتان (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز مینجمنٹ کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نیا پی ایس ایل کنٹریکٹ نہ ملنے کا انکشاف ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان سلطانز کو نیا پی ایس ایل کنٹریکٹ نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز کمپلائنس پالیسی پر پورا نہیں اتری۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بقیہ 5 فرنچائزز (کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز) کو کنٹریکٹ آفر کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے تمام فرنچائزز کو طے شدہ ویلیو کے مطابق 25 فیصد اضافے کے ساتھ کنٹریکٹ آفر کیے گئے اور انہیں کنٹریکٹ سائن کرنے کیلئے 10 دن کا وقت دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے منیجمنٹ کے خلاف بیان بازی کی تھی اور علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس بھی پھاڑ دیا تھا۔اس سے قبل، ملتان سلطانز نے مختلف تجاویز پر مبنی چیئرمین پی سی بی کے نام ایک خط بھی لکھا تھا۔دوسری جانب، پی ایس ایل کی ساتویں اور آٹھویں ٹیم کی فروخت کے لیے پی سی بی نے ٹینڈر جاری کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی دو ٹیمیں خریدنے کے خواہش مند افراد 15 دسمبر تک پروپوزل جمع کراسکتے ہیں جس کے بعد نیلامی کے ذریعے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی جائیں گی۔پی ایس ایل کی دو نئی ممکنہ ٹیموں میں حیدر آباد، سیالکوٹ، مظفر آباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی کو شامل کیا گیا ہے، مالکان ان دو شہروں میں سے کسی بھی ٹیم کو منتخب کرسکتے ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…