کراچی(این این آئی) سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑے اضافے کے بعد جمعہ کو کمی دیکھنے میں آئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 3300 روپیکی کمی سے 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے پر آگیا۔
اسی طرح 24 قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 33 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4174 ڈالر پر آگیا۔دوسری جانب چاندی کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ فی تولہ چاندی 140 روپیکی کمی سے 5 ہزار 522 روپے کی ہوگئی جبکہ 10 گرام چاندی 120 روپے کی کمی سے 4 ہزار 734 روپے کی ہوگئی۔















































