اسلام آباد (نیوز دیسک) واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے احمد الشرع کو اپنے برانڈ کا پرفیوم تحفے میں پیش کیا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے پرفیوم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “یہ دنیا کا سب سے اعلیٰ خوشبو دار پرفیوم ہے۔
“دلچسپ لمحہ اس وقت پیش آیا جب ٹرمپ نے خود شامی صدر احمد الشرع اور وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی پر پرفیوم چھڑکا اور بعد میں پرفیوم کا ایک تحفہ ان کے حوالے کر دیا۔تحفہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے مسکراتے ہوئے کہا، “یہ ایک پرفیوم آپ کے لیے اور ایک آپ کی اہلیہ کے لیے ہے۔”اسی لمحے انہوں نے مذاقاً پوچھا، “آپ کی کتنی بیویاں ہیں؟” جس پر شامی صدر نے ہنستے ہوئے جواب دیا، “صرف ایک۔”ملاقات کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ شام کی ترقی اور استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔اسی دوران امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ شام پر عائد اقتصادی پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے تاکہ دو طرفہ تعلقات میں بہتری لائی جا سکے۔















































