پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پابندی ختم، سرکاری ملازمین کی آخر کار سنی گئی

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک )خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں، تقرریوں اور بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ پابندی اس وقت لگائی گئی تھی جب صوبے میں کابینہ تاحال تشکیل نہیں پائی تھی، تاہم اب کابینہ کی تشکیل کے بعد وزیراعلیٰ نے اس پابندی کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے تبادلے متعلقہ انتظامی سیکرٹری، وزیر، مشیر یا معاون خصوصی کی منظوری سے کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت دی ہے کہ بھرتیوں کا عمل شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی یا اقربا پروری سے اجتناب ہو۔مزید برآں، صوبے میں اہم تقرریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ گریڈ 20 کے سینیئر پولیس افسر محمد علی گنڈاپور کو ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ محمد حسین کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن کے عہدے پر مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ انتظامی امور میں بہتری لائی جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…