منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان

datetime 28  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ”ای چالان” سسٹم کے نفاذ کے بعد ابتدائی 6 گھنٹوں میں ہی شہریوں پر سوا کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کر دیئے گئے۔ٹریفک پولیس کی جاری کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق صرف چند گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان جاری کئے گئے، سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کئے گئے، جن کی تعداد 1 ہزار 535 رہی۔ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر 507، ریڈ لائٹ کراس کرنے پر 166، جبکہ اوور سپیڈنگ پر 419 چالان کئے گئے۔

اس کے علاوہ سٹاپ لائن خلاف ورزی کے 4، کالے شیشوں کے 7، غلط پارکنگ کے 5، نو پارکنگ زون میں گاڑی کھڑی کرنے کے 5 اور موبائل فون کے استعمال پر 32 چالان جاری کئے گئے، غلط سمت (رانگ وے) پر ڈرائیونگ کے 3 اور لین لائن کی خلاف ورزی پر 3 چالان کئے گئے۔ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بار بار آگاہ کیا گیا تھا کہ ای چالان سسٹم کے تحت جدید کیمروں سے خلاف ورزیاں ریکارڈ کی جا رہی ہیں، اس لئے احتیاط برتی جائے، تاہم ابتدا ہی میں خلاف ورزیوں کی بڑی تعداد نے شہری نظم و ضبط کی سنگین صورتحال کو واضح کر دیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق ای چالان نظام کو مزید علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے تاکہ بغیر رشوت اور انسانی مداخلت کے خودکار نظام کے تحت قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیٹ بیلٹ باندھنے، ہیلمٹ پہننے، موبائل فون کے استعمال سے گریز اور سگنل کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ نہ صرف جرمانوں سے بچا جا سکے بلکہ حادثات کی شرح میں بھی کمی لائی جا سکے۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…