جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام آباد ،فون سننے کے بعد ایس پی نے اہلکار سے گن چھین کر خود کو گولی مارلی

datetime 24  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار سے پستول چھین کر خود کو گولی مارلی اور زندگی کا خاتمہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی ماری، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایک فون کال سننے کے بعد ایس پی آئی نائن عدیل اکبر نے خود کو سینے پر پستول سے گولی ماری جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ایس پی آئی نائن عدیل اکبر کا پوسٹمارٹم کرانے کے حوالے سے آئی جی علی ناصر رضوی خود پمز اسپتال میں موجود رہے، آئی جی اسلام آباد پولیس نے متوفی ایس پی عدیل اکبر کے ڈاکٹروں سے خود تمام تفصیلات نوٹ کیں۔ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر اس سے قبل بلوچستان میں تعینات تھے، ایس پی عدیل اکبر 46 کامن کے افسر تھے، مرحوم کا تعلق کامونکی سے ہے۔

متوفی ایس پی کی اسلام آباد پولیس لائنز میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انکے آبائی علاقہ سیالکوٹ میت سرکاری طور پر روانہ کی جائے گی تاہم انکے جسم سے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں جنکی میڈیکل رپورٹس کوتفتیش کاحصہ بنایا جائیگا۔پولیس نے موقع کی شہادتیں، خون آلود یونیفارم، پستول و دیگر شہادتیں محفوظ کرلی ہیں جبکہ پستول کے فنگر پرنٹس لیکر انکی نادرا سے تصدیق بھی کروائی جائے گی۔ایس پی عدیل اکبر کو آخری کال کس نے کی اور کیا بات کی؟ ذرائع نے کہا کہ اعلی سطح کے تحقیقات کاروں کی تحقیقات آخری کال وائس ریکارڈنگ پر رک گئی اس حوالے سے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔ٹھیک ٹھاک ڈیوٹی کرتے اچانک فوری وجہ کیا بنی؟ ذرائع نے کہا کہ آخری کال وائس ریکارڈنگ یا وقوعہ کے روز کی تمام کالز سے واضح ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…