ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

اب پاکستان میں وہ افغان رہے گا جس کے پاس ویزا ہوگا، وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس میں فیصلہ

datetime 17  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)   وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ پاکستان میں صرف وہی افغان شہری قیام کر سکیں گے جن کے پاس باقاعدہ ویزا ہوگا۔

اجلاس میں تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سربراہ نے شرکت کی، جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اجلاس میں موجود نہ تھے اور ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی، افغانستان کی جانب سے دراندازی اور اشتعال انگیز سرگرمیوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

حکام کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ افغان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی کا عمل جاری ہے اور 16 اکتوبر 2025 تک 14 لاکھ 77 ہزار 592 افغان شہری اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ بریفنگ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو مزید کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، جبکہ ان کی واپسی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے سرحدی ایگزٹ پوائنٹس میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ عمل کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پاکستان میں صرف وہی افغان باشندے قیام کے اہل ہوں گے جن کے پاس ویزا یا قانونی دستاویزات موجود ہوں۔

مزید بتایا گیا کہ کسی بھی شخص یا ادارے کی جانب سے غیر قانونی افغان شہریوں کو پناہ دینا یا گیسٹ ہاؤسز میں ٹھہرانا قابلِ تعزیر جرم ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کے دوران ان کے ساتھ باعزت اور انسانی ہمدردی پر مبنی سلوک یقینی بنایا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کا یہ جائز سوال ہے کہ حکومت کب تک افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلی فون پر بات کی، انہیں مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت صوبائی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا وفاق کی ایک اہم اکائی ہے، اور وفاقی حکومت عوام کی بہتری اور ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…