پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے،ان کا مدمقابل کوئی امیدوارکوئی ووٹ حاصل کر سکا جبکہ تین ارکان ملک سے باہر ہونے کے باعث اپنا ووٹ کا حق استعمال نہ سکے، اپوزیشن نے اس انتخاب کو غیرقانونی غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس کا مکمل بائیکاٹ کیا۔تحریک انصاف کے نامزد امیداوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے، اپوزیشن جماعتوں کا انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا۔سپیکر کے پی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ اس انتخاب میںتمام جماعتوںنے حصہ لیا انہوں نے اس انتخاب کو درست تسلیم کرتے ہوئے ہی کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔
قبل ازیں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابرسلیم نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا جس پر اپوزیشن لیڈر نے ایوان سے واک آؤٹ کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اسپیکر بابرسلیم نے ریمارکس دیے کہ وزیراعلیٰ ہی صوبے کا آئینی سربراہ ہوتاہے، آئینی ذمہ داری ہے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عباداللہ نے کہا کہ اب بھی علی امین گنڈاپور کو صوبے کا وزیراعلیٰ سمجھتاہوں، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی، اس اقدام کا حصہ نہیں بننا چاہتے، ایک حکومت ہوتے ہوئے دوسرے وزیراعلیٰ کاانتخاب غیرآئینی ہے، غیرآئینی اقدام پر ایوان سیواک آؤٹ کرتے ہیں۔