لاہور (این این آئی)کاہنہ میں 18سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے گھر جاکر خاندان سے ملاقات میں وزیراعلی کا پیغام پہنچایا۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ درندہ صفت عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، خواتین کیلئے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔