لاہور( این این آئی)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے طیفی بٹ کے کزن گوگی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔
ذرائع کے مطابق سی سی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا مگر گوگی بٹ ساتھیوں سمیت پہلے سے فرار تھا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ گوگی بٹ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔بعدازاں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گوگی بٹ کی گوالمنڈی میں پرانی رہائشگاہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ ذرائع کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار آئے اور گھر کے قریب کلاشنکوف کے فائر کیے، پولیس نے فائرنگ کے خول قبضے میں لے لیے۔