لاہور (نیوز ڈیسک) — پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال تبدیل ہونے لگی ہے، صبح و شام کے اوقات میں خنکی کا احساس بڑھ گیا ہے جبکہ دن کے وقت دھوپ کی شدت برقرار ہے۔ حالیہ بارشوں کے بعد موسم کے مزاج میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردیوں کا باقاعدہ آغاز اکتوبر کے آخر تک متوقع ہے۔
اس دوران ہونے والی بارشیں گرمی کی شدت کو ختم کر دیں گی اور موسم بتدریج سردی کی طرف مائل ہو جائے گا۔پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) کے مطابق فی الحال مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں، تاہم اکتوبر کے اختتامی دنوں میں ہونے والی ممکنہ بارشیں سردیوں کی آمد کا آغاز ثابت ہوں گی۔ادارے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں درجہ حرارت میں واضح کمی متوقع ہے اور نومبر کے آغاز سے سردی کا احساس نمایاں طور پر بڑھ جائے گا۔