بدھ‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2026 

شاہد کپور کا خاندان پاکستان کے کس شہر میں رہائش پذیر تھا ؟ والد پنکج کپور کا انکشاف

datetime 10  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): بالی وڈ کے معروف اداکار شاہد کپور کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے۔

شاہد کپور، سینئر اداکار پنکج کپور اور معروف اداکارہ و کلاسیکی رقاصہ نیلما عظیم کے صاحبزادے ہیں۔ حال ہی میں شاہد کپور کے والد پنکج کپور نے ایک بھارتی میڈیا انٹرویو میں اپنے خاندانی پس منظر اور پاکستان سے تعلق کے حوالے سے گفتگو کی۔

پنکج کپور نے بتایا کہ ان کے دادا گورنمنٹ اسکول میں استاد تھے اور ملازمت کے دوران ان کی تعیناتی مختلف شہروں میں ہوتی رہتی تھی۔ انہوں نے کہا،
“ہمیں بتایا گیا کہ ہمارے دادا کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد سے تھا، جہاں کپور خاندان اجتماعی طور پر آباد تھا۔ میرے دادا بھی وہیں رہائش پذیر تھے۔ چونکہ تقسیم کے وقت ہمارا خاندان بھارت کے حصے میں تھا، اس لیے ہمیں ہجرت نہیں کرنا پڑی۔”

انہوں نے اپنے والد شری آنند پرکاش کپور کے حوالے سے بتایا کہ وہ تقسیمِ ہند سے قبل لاہور کے ایف سی کالج میں زیر تعلیم تھے اور اپنے وقت کے بہترین مقررین میں شمار کیے جاتے تھے۔ بعد ازاں وہ ایک کالج میں انگلش ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بنے اور بطور پروفیسر ریٹائر ہوئے۔

پنکج کپور نے مزید بتایا کہ ان کے والد اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود تعلیم کے معاملے میں نرمی برتتے تھے۔
انہوں نے کہا، “میرے والد نے مجھ پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔ ان کا ماننا تھا کہ بچوں کو 12 سال کی عمر تک کسی قسم کی زبردستی کا سامنا نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اس عمر میں بچہ ایک کھلتے پھول کی مانند ہوتا ہے۔”

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…