نوشہرہ (این این آئی)فاتر العقل نوجوان نے بے قابو ہو کر اپنی والدہ اور بہنوں پر سریئے سے وار کرکے ایک بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ماں اور دوسری بہن کو شدید زخمی کرکے ہسپتال پہنچا دیا ۔
فاتر العقل نوجوان کیخلاف والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔اس سلسلے میں مراد خان ولد سردراز خان ساکن مٹھا خیل رسالپور نے پولیس کو یوں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھے اطلاع ملی کہ میری بیٹی عائشہ قتل شدہ قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں پڑی ہوئی ہے جب میں پہنچا تو معلوم ہوا کہ میرے بیٹے اعزاز جو کہ دماغی طور پر درست نہیں ہے نے میری بیوی اور اپنی والدہ مسما ناسیہ اور میری بیٹیوں عائشہ اور مشال جو کہ ان کی بہنیں ہیں پر سٹیل راڈوں سے وار کرکے بے دردی سے مارا جس سے میری بیٹی عائشہ زخمی ہوئی جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ہے جبکہ میری بیوی ناسیہ اور بیٹی مشال شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں پولیس نے قاتل کے والد کی مدعیت میں اپنے ہی بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔