منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

رونالڈو کا ایک اور اعزاز، دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک ) پرتگال کے مایہ ناز فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

امریکی مالیاتی جریدے بلومبرگ کی تازہ رپورٹ کے مطابق رونالڈو کی مجموعی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جس کے بعد وہ دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالر بن گئے ہیں۔

40 سالہ اسٹار کھلاڑی کی دولت میں نمایاں اضافہ اس وقت ہوا جب انہوں نے رواں سال جون میں سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ نیا معاہدہ کیا، جس کی مالیت تقریباً 400 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے۔

بلومبرگ کے اعدادوشمار کے مطابق، رونالڈو نے 2002 سے 2023 کے دوران صرف تنخواہوں کی مد میں 550 ملین ڈالر سے زائد کمائے۔ اس کے علاوہ Nike کے ساتھ طویل المدتی اسپانسرشپ ڈیل کے ذریعے وہ ہر سال تقریباً 18 ملین ڈالر حاصل کرتے رہے۔

دیگر عالمی برانڈز کے اشتہارات اور پروموشنز سے بھی رونالڈو نے 175 ملین ڈالر سے زیادہ آمدنی حاصل کی۔

رپورٹ کے مطابق، مانچسٹر یونائیٹڈ سے سعودی کلب النصر میں ان کی منتقلی نے انہیں فٹبال کی تاریخ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی بنا دیا۔ ان کے اس معاہدے کی سالانہ مالیت 177 ملین پاؤنڈ تھی۔

کرسٹیانو رونالڈو اب کھیلوں کی دنیا کے ان چند ستاروں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے ارب پتی کا درجہ حاصل کیا۔ اس فہرست میں مائیکل جارڈن، لیبرون جیمز، میجک جانسن، ٹائیگر ووڈز اور راجر فیڈرر جیسے عالمی اسپورٹس لیجنڈز بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…