جنڈانوالا(این این آئی)بھکر دریاخان روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق حادثہ شفیق خان اسپتال کے قریب پیش آیا جہاں بھکر سے دریاخان جانے والا ٹرک اور کوٹلہ جام سے بھکر آنے والی کار آمنے سامنے ٹکرا گئیں۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد علی ولد محمد جمیل، محمد آصف ولد محمد جمیل، محمد اصفر ولد حسین بخش اور اسامہ ولد محمد اختر سکنہ بھکر شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ـ