کراچی(این این آئی)کراچی کے جناح اسپتال میں آپریشن کے لیے آنے والے مریض کو سرجیکل کمپلیکس میں 2 سال بعد کی تاریخ دے دی گئی۔23 جون 2027 کی تاریخ ملنے پر مریض نے ویڈیو وائرل کرتے ہوئے فوری آپریشن کی اپیل کردی۔
ویڈیو میں مریض نے کہا کہ روزانہ درد کم کرنے کے لیے 2 انجکشن لگارہا ہوں، نجی اسپتال کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا۔دوسری جانب ترجمان جناح اسپتالنے بتایا کہ ملک بھر سے مریض علاج کے لیے جناح اسپتال لائے جاتے ہیں، مریضوں کی تعداد زیادہ اور ڈاکٹروں کی تعداد کی کمی کے باعث لمبی تاریخ دی گئی ہے۔