اسلا آباد (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف فاسٹ بولر وسیم اکرم بھارت میں ان کے ہم نام شخص کی گرفتاری کی خبر میں اپنی تصویر استعمال کیے جانے پر میڈیا پر برہم ہو گئے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں وسیم اکرم نے کہا کہ وہ سب کو ایک مفت مشورہ دینا چاہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر اگر “وسیم اکرم” کے نام سے کوئی اور شخص موجود ہو تو خبر پھیلانے سے پہلے تصدیق ضرور کر لیا کریں۔
انہوں نے بتایا کہ پڑوسی ملک بھارت میں ایک شخص کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جس کا نام بھی وسیم اکرم ہے، لیکن کچھ نیوز چینلز نے غلطی سے ان کی تصویر نشر کر دی۔طنزیہ لہجے میں وسیم اکرم نے پنجابی میں کہا:”کون لوگ ہو تُسی؟ کِتھوں آئے ہو؟ نہ کوئی چیک، نہ بیلنس! الٹے سیدھے کمنٹس کر رہے ہو بغیر دیکھے کہ وہ میرا اکاؤنٹ ہی نہیں!”انہوں نے مزید کہا کہ “بلاوجہ اپنی جان پر عذاب نہ ڈالیں، اطمینان سے رہیں اور خبر شیئر کرنے سے پہلے تصدیق ضرور کریں۔”واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست ہریانہ میں پولیس نے وسیم اکرم نامی ایک یوٹیوبر کو پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
– Verify your source before sharing any news, everything you come across online is not real…
Our official accounts are stated below…https://t.co/evZauvlIHGhttps://t.co/uqnndN7MrS https://t.co/F5xHOH5KQZ pic.twitter.com/k7JhxovrAo
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 7, 2025