سرگودھا(این این آئی)گھر سے نہ نکلنے پر بیٹے اور بہو نے ماں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال کھینچ کر اتار دیئے اور جان سے مار دینے دھمکیاں دیں۔جس پر پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان جوڑے کی تلاش شروع کر دی سرگودھا شہر کے علاقہ رشید کالونی میں گھر سے نہ نکلنے پر ماں رقیہ بی بی کو بیٹے محمد علی اور بہو زنیا مشتاق نے مل کر تشدد کا نشانہ بناتے سر کے بال کھینچ کر اتار ڈالے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں
جس نے بتایا کہ بیٹا پسند کی شادی کرنے کے بعد بہو کے اشاروں پر چل رہا ہے اور بہو میری ڈیڑھ سالہ پوتی کو بھی تشدد کا نشانہ بناتی ہے جس کے بیان پر پولیس تھانہ کینٹ نے ماں پر تشدد کے الزام میں بیٹے اور بہو کے خلاف زیر دفعہ 337V/354/337A/34 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان جوڑے کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔