اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار

datetime 4  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ۔ پنجاب پولیس یہ کارروائی انٹرپول کی مدد سے عمل میں لائی۔ طیفی بٹ کو جلد از جلد پاکستان منتقل کرنے کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے اور توقع ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں لاہور پہنچا دیا جائے گا۔امیربالاج ٹیپو جو لاہور کی ایک معروف سیاسی و سماجی شخصیت تھے کو کچھ عرصہ قبل قتل کر دیا گیا تھا۔

اس ہائی پروفائل کیس میں طیفی بٹ کو مرکزی منصوبہ ساز اور ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔قتل کے بعد طیفی بٹ ملک سے فرار ہو کر متحدہ عرب امارات میں روپوش ہو گیا تھا جس کے بعد پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے۔پولیس کا موقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ طیفی بٹ کی گرفتاری اس کیس میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور امیر بالاج کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…