منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

رجب بٹ نے شادی کے وعدے کرکے جنسی تعلقات پر مجبور کیا’ٹک ٹاکر فاطمہ خان کا الزام

datetime 27  ستمبر‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر نے ان سے شادی کا وعدہ کرکے انہیں جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کیا۔ایک پوڈ کاسٹ میں انہوں نے دعوی کیا کہ رجب بٹ شراب نوشی کے عادی ہیں جب کہ لڑکیوں کو جھانسے دے کر پھنسانا ان کا پرانا کام ہے۔فاطمہ خان کے مطابق ان سے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے جنسی تعلقات قائم کرنے سے قبل ہی رجب بٹ کی دوسری لڑکیوں سے بھی تعلقات تھے اور انہیں بھی انہوں نے استعمال کیا۔انہوں نے بتایا کہ پہلی بار انہیں ایک دوست نے رجب بٹ سے ان کی ملاقات کروائی تھی، ان کی دوست انہیں اپنی بہن بنا کر کی گئی تھی اور کہا تھا کہ وہ انہیں اپنے بھائی سے ملوانے جا رہی ہیں۔

ان کے مطابق وہ پہنچیں تو وہاں رجب بٹ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں بھی موجود تھیں، یعنی تمام افراد جوڑی بن گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رجب بٹ نے انہیں نہ صرف قیمتی گاڑی بلکہ انتہائی قیمتی گھڑی بھی تحفے میں دی۔ٹک ٹاکر نے اپنے ہاتھ میں موجود گھڑی بھی دکھائی اور بتایا کہ یہ بھی انہیں رجب بٹ نے تحفے میں دی اور بتایا کہ اس کی قیمت 39 لاکھ روپے ہے۔فاطمہ خان کے مطابق رجب بٹ اور ان کے درمیان متعدد بار جنسی تعلقات استوار ہوئے، یوٹیوبر انہیں شادی کا جھانسہ دے کر ان کا استعمال کرتا رہا جبکہ کبھی کبھار شراب پینے کے بعد ان پر تشدد بھی کیا جاتا۔ٹک ٹاکر نے یوٹیوبر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ رجب بٹ ایسے غلط شخص ہیں جو لڑکی کے بغیر ایک رات بھی نہیں رہ سکتے، وہ ہر وقت گھر سے باہر رہتے ہیں، ان کا کام ہی یہی ہے۔انہوں نے رجب بٹ پر ہم جنس پرستی کے الزامات بھی عائد کیے اور کہا کہ وہ غلط کاموں کے لیے جنس اور عمر کا فرق بھی نہیں دیکھتے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں، ان کے پاس رجب بٹ کی نامناسب ویڈیوز بھی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…