اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم کارنامہ سر انجام دیدیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 124 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی کامیابی میں شاہین شاہ آفریدی کا کردار نمایاں رہا، انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بیٹنگ میں بھی انہوں نے قیمتی 13 گیندوں پر 19 رنز بنائے جن میں 2 چھکے شامل تھے۔یہ شاہین آفریدی کے کیریئر کا 10واں پلیئر آف دی میچ ایوارڈ ہے، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…