منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے سے خطے میں نئی ہلچل، بھارت پریشان

datetime 18  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر بھارت نے باضابطہ ردِعمل دے دیا ہے۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی اس پیش رفت سے پہلے ہی آگاہ تھی اور معاہدے پر دستخط سے متعلق آنے والی رپورٹس کو بغور دیکھ رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ضروری اقدام کرے گی اور ساتھ ہی اس معاہدے کے خطے اور عالمی امن پر ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے “اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ” (SMDA) پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے مطابق اگر کسی ایک ملک پر بیرونی جارحیت ہوتی ہے تو اسے دونوں ممالک کے خلاف حملہ تصور کیا جائے گا۔یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…