اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بنکاک ایئرپورٹ پر پیش آنے والے ایک واقعے میں ایک چینی خاتون مسافر نے الزام لگایا کہ ایک پاکستانی نوجوان نے انہیں نازیبا طور پر چھوا۔ تاہم نوجوان نے اس الزام کو مکمل طور پر مسترد کردیا، جبکہ خاتون اپنے مؤقف پر قائم رہیں اور معافی قبول کرنے سے بھی انکار کر دیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ریڈاٹ” پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند افراد نے پاکستانی شہری کو پکڑ رکھا ہے اور اس دوران چھڑانے کی کوشش میں اس کی شرٹ بھی پھٹ گئی۔
خاتون بار بار دہراتی رہیں کہ نوجوان نے انہیں چھوا ہے اور پولیس کو بلانے کا مطالبہ کرتی رہیں۔ویڈیو میں نوجوان، جو اپنا نام احسن بتاتا ہے، بار بار اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتا ہے اور منت کرتا ہے کہ پولیس نہ بلائی جائے۔ وہ بارہا معذرت خواہانہ انداز میں کہتا ہے کہ اس نے ایسا کوئی عمل نہیں کیا۔خاتون نے تاہم نوجوان کی معذرت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں تکلیف پہنچی ہے اور وہ صرف معافی پر معاملہ ختم نہیں کریں گی۔ بالآخر ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔ویڈیو کے آخر تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ معاملہ کس نتیجے پر پہنچا، آیا خاتون نے معذرت قبول کی یا نوجوان کو پولیس کیس کا سامنا کرنا پڑا۔
A Chinese passenger was groped by a Pakistani man at Bangkok airport
byu/EsperaDeus inPublicFreakout