ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

بینک کی غلطی ،لینے کے دینے پڑگئے کیاآپ بھی ایسی غلطی کے حق میں ہیں ؟‎

datetime 20  اکتوبر‬‮  2015 |

جرمنی کے سب سے بڑے کمرشل بینک ڈوئچے بینک نے اپنے ایک اکاؤنٹ ہولڈر کو غلطی سے چھ بلین ڈالر بھیج دیے تاہم اس ’مہنگی غلطی‘ کا علم ہونے کے اگلے ہی دن بینک نے اربوں ڈالر کی یہ رقم اکاؤنٹ ہولڈر سے واپس لے لی۔ برطانوی دارالحکومت لندن سے موصولہ نیوز ایجنسی  کی رپورٹوں کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ نیوز نے جرمنی کے اس سب سے بڑے بینک کے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’حساب کتاب میں اربوں ڈالر کی یہ غلطی‘ اس بینک کے سرمایہ کاری شعبے کی زرمبادلہ کی فروخت سے متعلق ٹیم کے ایک جونیئر رکن سے اس سال جون میں سرزد ہوئی۔ بلومبرگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس بینک کے متعلقہ کارکن نے غلطی سے چھ بلین ڈالر مالیاتی بانڈز کی تجارت کا کام کرنے والے ایک اکاؤنٹ ہولڈر کے نام منتقل تو کردیے تاہم اگلے ہی روز اس غلطی کا احساس ہو جانے پر یہ رقم واپس بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی۔ڈوئچے بینک کا صدر دفتر جرمنی کے مالیاتی مرکز فرینکفرٹ میں ہے اور اے ایف پی کے مطابق یہ غلطی اس بینک کو درپیش ایسے اسکینڈلز کی تازہ ترین مثال ہے، جن کی وجہ سے اس مالیاتی ادارے نے گزشتہ ویک اینڈ پر اپنے کاروباری اور انتظامی شعبے میں بڑی تبدیلیاں بھی متعارف کرائی تھیں۔ اس بینک کے دو چیف ایگزیکٹوز آنشو جین اور ژُرگن فِچن اس سال جون میں اپنے عہدوں سے اس لیے مستعفی ہو گئے تھے کہ یہ بینک سالانہ منافع سے متعلق اپنے اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا۔ ڈوئچے بینک کو اس وقت اپنے خلاف قریب 600 قانونی مقدمات کا سامنا ہے اور اسے اسی سال مئی میں شرح سود کے تعین میں ملی بھگت کے جرم میں ریکارڈ حد تک زیادہ 2.5 بلین ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…