اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر قبرستان میں خواتین کی قبروں کی بے حرمتی کرتا تھا اور اس حوالے سے اس نے اعتراف جرم بھی کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، وائرل ویڈیو میں ملزم کی شناخت سلیم ولد عبدالوحید کے طور پر کی گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ اسے کراچی کے علاقے کورنگی کے ایک قبرستان سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ حالیہ دفن کی گئی خواتین کی قبروں کو کھول کر نازیبا حرکات میں ملوث پایا گیا۔ویڈیو میں ملزم یہ بیان دیتا دکھائی دیتا ہے کہ: ’’میں قبر کھول رہا تھا جب پکڑا گیا، قبر کھول کر کفن ہٹا کر مردے کو ہاتھ لگاتا ہوں اور پھر قبر بند کر کے واپس چلا جاتا ہوں۔ اس سے قبل میں تین قبروں پر ایسا کر چکا ہوں۔‘‘ویڈیو میں موجود شخص نے ملزم سے سوال کیا کہ اسے کیسے علم ہوتا ہے کہ قبر خاتون کی ہے؟ اس پر ملزم نے جواب دیا کہ: ’’میں ان قبروں کو کھولتا ہوں جن پر تازہ پھول رکھے ہوتے ہیں، انہیں پاؤں کی جانب سے کھول کر دیکھتا ہوں کہ یہ قبر خاتون کی ہے یا مرد کی ، ہاتھ لگانے کے بعد قبر بند کر کے چلا جاتاہوں ‘۔