پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

مریم نواز کے غیر ملکی دورے ، پہناوے کی ہوشربا قیمت سامنے آگئی

datetime 27  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حالیہ جاپان دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں، مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ان کے ملبوسات اور جوتوں کی قیمت موضوع گفتگو بن گئی ہے۔شوبز اینڈ نیوز کے مطابق، جب مریم نواز اوساکا میں ورلڈ ایکسپو 2025 کے لیے پہنچیں تو انہوں نے معروف برانڈ “فیرا گامو” کے جوتے پہنے ہوئے تھے، جن کی قیمت مبینہ طور پر 27 ہزار 900 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 79 لاکھ پاکستانی روپے بتائی جا رہی ہے، تاہم اس کی باضابطہ تصدیق یا تردید تاحال سامنے نہیں آئی۔

کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر اعتراض کیا کہ ان جوتوں کی قیمت صرف 850 ڈالر ہے، جس پر شوبز اینڈ نیوز نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مارکیٹ میں یہ جوتے 17 ہزار 834 ڈالر میں فروخت ہو رہے ہیں اور اگر اس پر امپورٹ ڈیوٹیز شامل کی جائیں تو کل قیمت تقریباً 27 ہزار 900 ڈالر بنتی ہے۔دورے کے دوران مریم نواز کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کام کے شعبے کی نمایاں شخصیت تھکسان شیناوترا نے عشائیہ دیا، جس میں تھائی لینڈ کی کم عمر ترین سابق وزیراعظم پائیتو نگترن شیناوترا بھی شریک ہوئیں۔

مریم نواز نے اس موقع کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔صارفین کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس موقع پر پہنے گئے لباس کو سراہا بھی گیا، مگر اس کی قیمت پر خاصی بحث ہوئی۔ شوبز اینڈ نیوز کے مطابق، مریم نواز کے ہاتھ میں موجود ہینڈ بیگ معروف برانڈ “کارٹیئر” کا تھا، جس کی قیمت تقریباً 12 لاکھ روپے ہے۔ انہوں نے “راجر ویور” کے جوتے پہنے، جن کی قیمت تقریباً 4 لاکھ 40 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے، جبکہ ان کا لباس پاکستانی برانڈ “پرنیان” کا تھا، جس کی مالیت تقریباً 70 ہزار روپے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…