بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

سیلابی صورتحال سنگین، تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

datetime 27  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں اچانک پانی کے اخراج کے باعث سیلابی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔ سیالکوٹ میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کے مطابق شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گھروں میں ہی رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس لیے دریاؤں، ندی نالوں اور خطرناک مقامات کے قریب جانے سے اجتناب کیا جائے، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔اسی طرح تحصیل کوٹ مومن میں بھی تمام اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام بچوں کی حفاظت اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ستلج، راوی اور چناب میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان کے کئی اضلاع میں اونچے درجے کا سیلاب دیکھا گیا ہے۔

دریاؤں کے کنارے آباد متعدد بستیاں زیر آب آ گئی ہیں جبکہ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا ریلا موجود ہے۔ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…