بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

47خوراج کی لاشیں 15دن افغان بارڈر پر پڑی رہیں، گوشت خور جانوروں کے کھانے کا بھی انکشاف

datetime 26  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ژوب (این این آئی)بلوچستان کے علاقے ژوب میں افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کے نتیجے مارے جانے والے فتنہ الخوارج کے 47دہشت گردوں کی لاشیں کئی روز گزر جانے کے باوجود بھی کوئی اٹھانے نہیں آیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7اور 9اگست کو سیکورٹی فورسز نے 47فتنہ الخوارج کو سمبازا بلوچستان کے علاقے میں بارڈر کراس کرنے کی کوشش کررہے تھے کو موثر کارروائی کے بعد جہنم واصل کیا، مارے جانے والوں میں بیشتر افغان تھے اور ان میں سے زیادہ تر کی لاشیں افغانستان کی طرف گری تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں 15روز بعد بھی افغانستان سے کوئی اٹھانے نہیں آیا جبکہ وہ افغانستان سائڈ پر گلتی سڑتی رہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 25اگست کو بارڈر پر افغان حکام کیساتھ جرگہ کے بعد ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر لے جایا گیا، لمبا عرصہ دھوپ اور باہر کھلے میں پڑے رہنے والے فتنہ الخوارج کے جہنم واصل 47دہشت گرد گوشت خور جانوروں کی بھوک بھی مٹاتے رہے۔ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کی بڑی تشکیل کو کسی بھی دہشت گردنانہ کارروائی سے پہلے ہی ٹھکانے لگا دینا سیکیورٹی اور انٹلیجنس اداروں کی بڑی کامیابی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…