منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کراچی؛ بھابی کو زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش پھندے سے لٹکانے والا دیور گرفتار

datetime 26  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کیعلاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے30سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلیمیں پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی ۔پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا، جس کا مقدمہ بھائی محمد اسحاق کی مدعیت میں ملیرکینٹ تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمہ مقتولہ کے سسرالیوں دیوراسحاق،ساس اللہ رکھی ،دیورانی کوثر،رشید اور اس کے چھوٹے بھائی عادل کے خلاف درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ مقتولہ کے بھائی اسحاق ولد ہدایت اللہ کے مطابق24 اگست کو بہن اپنے 5 بچوں اورساس کے ہمراہ ہمارے گھر تقریب میں آئی ہوئی تھی۔

تقریب میں شرکت کے بعد بہن اپنے بچوں اورساس کے ہمراہ واپس اپنے شوہرکے گھرچلی گئی تھی اور پیر کو مجھے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ بہن نے خود کشی کرلی ہے۔اطلاع پربہن کے گھرپہنچا توکمرے میں چارپائی پراس کی لاش رکھی ہوئی تھی۔ بہن کے گلے میں پھندے کے نشانات واضح تھے۔ ناک اورماتھے پرزخم کے نشانات بھی تھے اور اس کے سسرال والے اس کی قبراورتدفین کی تیاری کررہے تھے، جس پر میں نے شور شرابہ کیا اورمدد گار15 پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے آنے پر بہن کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئی۔

پولیس نیپوسٹ مارٹم کے بعد لاش ہمارے حوالے کردی۔ میرا دعوی ہے کہ میری بہن کواس کے سسرالوں نے ذاتی رنجش کے باعث تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا ہے۔ملیر کینٹ پولیس نے مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کرنے کے الزام میں اس کے دیوراسحاق کو گرفتار کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم اسحاق نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…