ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز میں 4 پاکستانی بھی شامل

datetime 26  اگست‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی) کرکٹ کے معتبر رسالے وزڈن نے دنیا کے بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کر دی جس میں 4 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔وزڈن کی جانب سے دنیا بھر کے کرکٹ کھیلنے والے ممالک سے منتخب 40 نوجوان کرکٹرز کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں پاکستان کے چار کرکٹرز جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔وزڈن کی جانب سے اس فہرست میں 23 سال سے کم عمر کرکٹرز کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے اور یہ لسٹ 2019 کے بعد پہلی بار جاری کی گئی ہے، جس میں کھلاڑیوں کی موجودہ کارکردگی اور طویل مدتی صلاحیت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔دنیا کے 40 بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں جن پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ حاصل کی ہے۔

ان میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، جارح مزاج اوپنر صائم ایوب، مڈل آرڈر میں تیز رفتاری سے رنز کرنے والے حسن نواز اور مخالف بلے بازوں کو اپنی گھومتی گیندوں سے پریشان کرنے والے علی رضا شامل ہیں۔ٹاپ ٹین فہرست میں ٹیسٹ کرکٹ اور ون ڈے کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کا کوئی بھی نوجوان کرکٹر جگہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔وزڈن نے اس فہرست میں بھارتی کرکٹر یشوی جیسوال کو پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز، تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے جیکب بیتھل، چوتھے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ول او رورکے، پانچویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے لوان ڈری پریٹوریئس ہیں۔پاکستان کے باصلاحیت فاسٹ بولر نسیم شاہ دنیا کے چھٹے بہترین نوجوان کرکٹر قرار دیے گئے ہیں۔ ساتویں پر افغانستان کے رحمان اللہ گرباز، آٹھویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے کیونا میپھاکا، نویں نمبر پر بھارت کے سائی سدھارسن اور دسویں نمبر پر افغانستان کے ابرہیم زردان کو رکھا گیا ہے۔

اس فہرست میں پاکستانی بلے باز صائم ایوب کی 11 ویں پوزیشن ہے، حسن نواز 26 ویں اور علی رضا 37 ویں نمبر پر ہیں۔وزڈن کی 40 بہترین نوجوان کرکٹرز کی فہرست میں سب سے زیادہ بھارت کے 6 کھلاڑی شامل ہیں۔ آسٹریلیا کے 6 کرکٹرز اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جب کہ انگلینڈ کے 5 کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔پاکستان کے 4 کرکٹرز کو دنیا کے 40 بہترین کرکٹرز میں شمار کیا گیا ہے۔ افغانستان کے بھی چار کھلاڑی اس فہرست میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے 3، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے 2، 2 جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کا ایک ایک کھلاڑی اس فہرست جگہ بنا سکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…