ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوجوان بیٹر چھکا مارتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

datetime 26  اگست‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)ٹیپ بال کرکٹ میچ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، نوجوان بیٹر کو چھکا مارتے ہی دل کا دورہ پڑا اور وہ گرکر ہلاک ہوگیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ پر ایک چونکا دینے والا واقعہ زیرگردش ہے جس میں کرکٹ کے شائقین کے سامنے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، ایک بلے باز مقامی میچ کے دوران چھکا لگانے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے وہیں پچ پر گر کر انتقال کرگیا۔میچ کے دوران بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو کے آغاز میں مذکورہ کھلاڑی اعتماد کے ساتھ ایک زبردست چھکا لگاتا ہے جبکہ اسکا بیٹنگ پارٹنر اس آکر شاباش بھی دیتا ہے۔

تاہم اسی دوران اچانک وہی بیٹر دھڑام سے زمین پر گرتا ہوا نظر آتا ہے، جس سے وہاں موجود کھلاڑی، امپائر اور تماشائی دنگ رہ جاتے ہیں۔اسے فوری طور قریبی اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم وہاں پہنچنے پر بیٹر کو مردہ قرار دے دیا گیا، اس دل دہلا دینے والی ویڈیو کلپ نے آن لائن صارفین میں اب نئی بحث چھیڑ دی ہے۔انٹرنیٹ پر کچھ صارفین اس واقعے کو ویکسینیشن کے بعد کے ممکنہ ضمنی اثرات سے جوڑتے ہوئے بھی نظرآئے جبکہ کئی دوسرے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ واقعہ نوجوانوں میں تناؤ کی سطح میں خطرناک حد تک اضافے کو اجاگر کرتا ہے۔ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”آج کے نوجوان مسلسل دباؤ میں ہیں، کام، مالی صورتحال، خاندان، اور یہ عوامل، طرز زندگی کی عادات کے ساتھ مل کر، دل کی صحت کے لیے خطرناک بن رہے ہیں۔

اسی طرح ایک اور صارف نے شیئر کیا کہ ”کوئی چھکا کیسے مار سکتا ہے اور اگلے ہی منٹ میں مر سکتا ہے؟ چھکا لگانے کے لیے آپ کو بہت طاقت کی ضرورت ہوتی ہے، اگر اس میں اتنی طاقت ہے تو وہ کیسے مر گیا؟”ایک صارف نے لکھا کہ ”زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ یہ کتنی غیر متوقع ہے، فٹنس کی سطح بہتر ہو رہی ہے، لیکن تناؤ، دباؤ اور مخفی طبی حالات کی وجہ سے دل کی صحت کے لیے خطرات بڑھ رہے ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…