منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

بیٹنگ ایپ کیس،یوٹیوبر ڈکی بھائی کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

datetime 23  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو ایف آئی اے نیشنل کرائم ایجنسی نے 4روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دوبارہ پیش کر دیا، جہاں عدالت نے ان کا مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ۔پیشی کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ڈکی بھائی کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ تفتیش کو آگے بڑھانے کے لیے ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ڈکی بھائی کو مزید 5دن کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔ اس دوران ایف آئی اے تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کرے گی۔عدالت میں پیشی کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم ڈکی بھائی کو ضلع کچہری سے واپس لے گئی، جہاں انہیں دوبارہ تحویل میں رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو بیٹنگ ایپ کی مبینہ پروموشن اور الیکٹرانک کرائمز کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر غیر قانونی آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارمز کی تشہیر کرنے کا الزام ہے، جس کی تحقیقات پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ ( پیکا )کے تحت کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…