اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کو 30 اگست تک گرفتاری سے تحفظ فراہم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ پر ویڈیوز کے ذریعے جوئے کی تشہیر کرنے کے الزامات کے کیس کی سماعت سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی۔
سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت کی درخواست پر کی۔عروب جتوئی کی جانب سے وکلا عرفان کلیات ایڈووکیٹ اور راجہ عبدالرحمان رانجھا ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے عروب جتوئی کی گرفتاری پر 30 اگست تک پابندی عائد کر دی اور انہیں تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت بھی دی۔ مزید برآں، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔