اسلام آباد (نیوز ڈیسک)علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو کرنٹ لگنے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔علیمہ خان کے اس بیان پر بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر علیمہ خان کی گفتگو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں دو سے تین بار کرنٹ لگ چکا ہے۔
مریم ریاض وٹو کے مطابق جیل کے کمرے کی چھت میں پانی رسنے کے باعث بجلی کے نظام میں پانی بھر جاتا ہے، جو کرنٹ لگنے کے واقعات کو جنم دیتا ہے اور یہ حالات بشریٰ بی بی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ عمران سے متعلق کوئی بھی سوال براہ راست ان سے کیا جائے، کیونکہ فیملی ملاقات کے بعد وہ فوری طور پر حالات سے آگاہ ہوتی ہیں۔ مریم ریاض وٹو نے اپنے اس ردعمل میں علیمہ خان کو بھی ٹیگ کیا۔